Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی پنجاب کا پٹرول کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

"ناجائز منافع کے لالچ میں پٹرول کی فروخت روکنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں"
شائع 09 فروری 2023 11:20am
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں پٹرول کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع کے لالچ میں پٹرول کی فروخت روکنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ناجائز ذخیرہ اندوزی سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے مالکان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف ذاتی نگرانی میں کاروائیوں کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کیلئے مشکلات اور پریشانی کا باعث بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ناجائز منافع کے لالچ میں پٹرول کی فروخت روکنے والے ڈپو مالکان کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

Punjab police

Petroleum Shortage