Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ میں آنیوالے زلزلے سے متعلق پیشگوئی سچ نکلی

زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزارسے تجاوز کرگئی
شائع 09 فروری 2023 11:02am
تصویر/ فرینک ہوگر بیٹس ٹوئٹ
تصویر/ فرینک ہوگر بیٹس ٹوئٹ

ہالینڈ کے ماہرارضیات کی ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

ماہر ارضیات فرینک ہوگر بیٹس نے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی تین روز پہلے ہی کردی تھی۔

تین فروری کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ترکیہ، شام، اردن اور لبنان میں سات اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آئے گا۔

فرینک ہوگر بیٹس نے پیشگوئی درست ثابت ہونے پر افسوس کا اظہاربھی کیا ساتھ ہی کہا کہ زلزلے سے متاثرہ ہرفرد کے لیے دل بہت دکھی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ سے اموات کی تعداد 15 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

turkiye