Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 2 پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار

ملزمان سے 17 موبائل فونز، 3 پستول اور موٹر سائیکل برآمد
شائع 09 فروری 2023 09:07am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عزیز بھٹی پولیس نے 2 مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور 5 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب اور راشد منہاس روڈ پر نیپا کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مقابلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

زخمی ڈاکوؤں کی شناخت شاہان، صغیر اور حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک ڈاکو شاہان اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 17 موبائل فونز، 3 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکو ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

karachi

Police Encounter

University Road

Gulshan Iqbal