Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت خزانہ کی الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے معذرت

الیکشن کمیشن نے14ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگی تھی
شائع 09 فروری 2023 08:31am
عام انتخابات کے اخراجات61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں ،ذرائع - تصویر/ ویکی کامن
عام انتخابات کے اخراجات61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں ،ذرائع - تصویر/ ویکی کامن

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لئے اضافی گرانٹ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ کے مطالبہ کو مؤخر کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال بہترہونے تک مطالبے کو مؤخر کیا جائے کیونکہ عام انتخابات کے اخراجات61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو5 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں اور 10 ارب روپے کے اجرا پر کام جاری ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اخراجات اور فارن ایکسچینج کی ضروریات کی تفصیلات فراہم کریں۔

Ishaq Dar

Election commission of Pakistan

Ministry of Finance