Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی مصنوعی قلت، پمپس بند

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں، مصدق ملک کی وضاحت
اپ ڈیٹ 09 فروری 2023 12:20am
پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی۔ فوٹو رائٹرز
پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی۔ فوٹو رائٹرز

راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی مصونعی قلت پیدا کردی گئی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں پٹرول کی قیمت میں ممکنہ اضافےکے پیش نظر پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے، پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی۔

پنجاب کے شہر بشمول راولپنڈی، عارف والا، جلالپور، پیروالا، چنیوٹ، شرقپور شریف اور گجرات میں مصنوعی قلت کے باعث پیٹرول نایاب ہوگیا۔

اس ضمن میں ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی نالائقی پٹرولیم ڈیلرز پر ڈال رہی ہے، کمپنیاں جتنا اسٹاک دیتی ہیں اس کے مطابق سیل ہوجاتا ہے۔

نعمان بٹ نے کہا کہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک یہ بات تسلیم کریں کہ کمپنیاں تیل مہیا نہیں کرپا رہیں، وزیرمملکت آئل کمپنیوں کا اسٹوریج چیک کریں، پمپ مالک کو ڈیزل پیٹرول دینا کمپنی کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں پمپس پر پیٹرول کی عدم دستیابی پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں تاہم کچھ لوگ زیادہ نفع کے لئے تیل کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں جن کے خلاف حکومت ایکشن لے گی۔

rawalpindi

punjab

Musadik Malik

petroleum prices

Petroleum Shortage