Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی فرانس میں دھوم مچائے گی

ویب سیریز 'برزخ' ورلڈ پریمیئر کے لیے تیار
شائع 08 فروری 2023 11:30pm

پاکستانی اداکار فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ’برزخ ’ فرانس میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی ۔

فلمساز عاصم عباسی کی اگلی فلم ’برزخ‘ میں فواد خان اور صنم سعید اداکاری کرتے نظر آئیں گے، عاصم اس سے قبل ویب سیریز چریلز اور فلم کیک کی بھی ہدایتکاری کرچکے ہیں۔

شیلجا کیجریوال کی پروڈیوس کردہ اس ویب سیریز سے پہلے ہی ناظرین کو بہت توقعات وابستہ ہیں، ایسے میں اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس فلم کا گلوبل پریمیئر مارچ 2023 میں فیسٹ سیریز مینیا فیسٹیول میں ہوگا۔

فرانس میں ہونے والے اس فلم فیسٹیول میں بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زندگی اوریجنل کی سیریز ’برزخ‘ وہ واحد ویب سیریز ہے جسے ساوتھ ایشیا سے منتخب کیا گیا ہے ۔

فواد خان اس سیریز میں تنہا والد کے روپ میں نظر آئیں گے اور ان کا کردار کوشش کرے گا کہ وہ ایسے باپ بن سکیں جو ان کے والد نہیں بن سکے تھے۔

صنم سعید اس سیریز میں سب کردار کو اکٹھا کرنے والے کردار میں نظر آئیں گی۔

اس ویب سیریز کی شوٹنگ گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں ہوئی تھی۔

Fawad Khan

Sanam Saeed