Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر مملکت خزانہ نے آئی ایم ایف سے جلد معاہدے کی نوید سُنادی

بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالیں گے، عائشہ غوس پاشا
شائع 08 فروری 2023 08:21pm
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوس پاشا۔ فوٹو — فائل
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوس پاشا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ایک بیان میں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوس پاشا نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالیں گے۔

عائشہ غوس پاشا نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے، لہٰذا آئی ایم ایف مشن وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا۔

اسلام آباد

IMF

New Taxes

aisha ghous pasha