Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیچے آتا ڈالر ایک بار پھر اوپر اٹھنے لگا

دورانِ کاروبار انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی لیکن پھر۔۔۔
شائع 08 فروری 2023 04:33pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276.28 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

منگل کو ڈالر کی کلوزنگ 275.30 روپے پر ہوئی تھی۔

حالانکہ دورانِ کاروبار انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت 3 روپے 28 پیسے کم ہوئی اور لین دین 273 روپے میں کیا گیا

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کمی سے 279 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

ڈالر

interbank

Open Market