Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دراز نے اپنے11 فیصد ملازمین کو برطرف کر دیا

پچھلے پانچ سالوں میں دراز کے فعال خریداروں کی تعداد 15 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے۔
شائع 08 فروری 2023 03:15pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

علی بابا گروپ کی زیرِ ملکیت پاکستانی کمپنی ”دراز گروپ“ آن لائن تجارت میں ہونے والے خسارے کو دور کرنے کے لیے 11 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کے بعد دراز ان ٹیک جائنٹس کی فہرست میں شامل ہوجائے گا جنہوں نے عالمی مندی کے پیش نظر اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا ہے۔

پاکستانی کمپنی دراز کو علی بابا نے 2018 میں راکٹ انٹرنیٹ سے حاصل کیا تھا۔

پچھلے پانچ سالوں میں اس کے فعال خریداروں کی تعداد 15 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے۔

لیکن 2022 میں، یورپ میں جنگ کے بعد اس رفتار میں کمی آئی اور بڑھتی ہوئی افراط زر نے سپلائی چینز اور معیشتوں کو متاثر کیا۔

دراز کے چیف ایگزیکیوٹیو (سی ای او) برجارک میکلسن نے ملازمین کیلئے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے میمو میں کہا کہ، ”فیصلہ کمپنی کو موجودہ مارکیٹ کی حقیقت سے نمٹنے کیلئے تیار کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا کہ دراز طویل مدتی ترقی کرے۔“

انہوں نے لکھا، ”ان خرابیوں کے باوجود، ہم اب بھی اپنے کاروبار کو بڑھا رہے ہیں اور ہم نے پچھلے 12 مہینوں میں اپنی اکنامکس میں پیش رفت کی ہے۔“

دراز ترکی میں“ لزاڈا گروپ ایس اے“ اور ”ٹرینڈیول“ جیسی نجی فرموں کے ان گروپ میں شامل ہے، جو علی بابا کے بیرون ملک سفر کی نمائندگی کرتی ہیں۔

پاکستانی فرم نے 2021 میں کہا تھا کہ اس کا مقصد جنوبی ایشیائی منڈیوں میں غالب پوزیشن کی بدولت اگلے 5 سالوں میں سالانہ آرڈر دوگنے کرنا ہے۔

Daraz

Ali Baba Group

Firing People