Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

’حراستی تشدد، گرفتاریاں اور اغوا خالصتاً سیاسی انتقام ہے‘

ہماری حکومت کے دوران شریفوں اور دیگر کی گرفتاریاں اور کارروائیاں نیب کیسز کا نتیجہ تھیں، عمران خان
شائع 08 فروری 2023 02:47pm
تصویر: ٹوئٹر/عمران خان
تصویر: ٹوئٹر/عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ”گجرات میں پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس کے مسلسل چھاپوں کے ساتھ ان کے حامیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کی من مانی گرفتاریوں اور اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں۔“

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ، ”یہ امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہینڈلرز کی طرف سے ننگا فاشزم ہے، تاکہ ان تمام لوگوں میں خوف پھیلایا جائے جو ہماری حمایت کرتے ہیں۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ، ”صرف آپ کو یاد دلا دیں کہ ہماری حکومت کے دوران شریفوں اور دیگر کی گرفتاریاں اور ان کے خلاف کارروائیاں نیب کیسز کا نتیجہ تھیں، جن میں 95 فیصد سے زائد کیسز ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے اور پاناما انکشافات کے بعد دائر کیے گئے تھے۔“

عمران خان نے لکھا کہ، ”دوران حراست انہیں وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیا گیا۔ لیکن وہ این آر او چاہتے تھے جسے ہم نے مسترد کر دیا۔ اس کے برعکس وہ ہراساں کرنے، گرفتاریوں، حراستی تشدد اور اغوا کے تمام طریقوں کو خالصتاً سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔“

چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ”وہ جانتے ہیں وہ کوئی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے، اس لیے ریاستی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے ہمیں شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کام نہیں کرے گا، اس سے ہمارا عزم صرف مضبوط ہوگا۔“

pti

imran khan