Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے کابینہ میں 5 نئے معاونین خصوصی کا اضافہ کرلیا

کابینہ میں شامل تمام مشیران کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہے
اپ ڈیٹ 08 فروری 2023 03:58pm
تصویر/ فیس بک
تصویر/ فیس بک

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں مزید 5 نئے معاونین خصوصی کا اضافہ کرلیا ہے۔

شہباز شریف کی کابینہ میں شامل تمام مشیران کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہے، راؤ اجمل، شائستہ پرویز ملک کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ میں چوہدری حامد حمید، قیصر احمد شیخ کو بھی معاون خصوصی مقررکیا گیا ہے جبکہ ملک سہیل کو بھی وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کابینہ میں اضافے پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ ارکان کی تعداد اب 83 ہوگئی ہے۔

ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ لگتا ہے کہ آئی ایم ایف نے ان کو کابینہ بڑھانے کا مشورہ دیا آئی ایم ایف نے کہا ہوگا چھوٹی سی کابینہ ہے بڑی کردو۔

Shehbaz Sharif