Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا، 91 ہزارسے زائد بچے پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم

71 ہزارسے زائد بچے گھروں میں موجود نہیں تھے
شائع 08 فروری 2023 12:48pm
تصویر/ عالمی ادارہ برائے صحت ویب سائٹ
تصویر/ عالمی ادارہ برائے صحت ویب سائٹ

خیبرپختونخوا میں رواں سال کی انسداد پولیومہم کے دوران 91 ہزار835 بچے پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم رہے۔

رواں سال کی انسداد پولیو مہم رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 71 ہزارسے زائد بچے گھروں میں موجود نہیں تھے۔

رپورٹ میں بتایا کہ 20 ہزار305 بچوں کے والدین پولیو سے بچاؤکے قطروں سے انکاری ہیں اور 74 لاکھ 55 ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

خیبر پختونخوا

polio campaign

Polio