فاروق ستار نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روزہے۔
پیپلزپارٹی، ایم کیوایم ، پی ٹی آئی سمیت دیگرجماعتوں کے امیدوارکاغذات جمع کرارہے ہیں۔
فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 اور 256 پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جبکہ این اے 256 پی ٹی آئی کے آفتاب جہانگیر نے کاغذات جمع کرائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز26 کاغذات جمع ہوئے تھے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر جگہ سے فارم جمع کرواتے تھے لیکن اس دفعہ کہیں سے نہیں کروا رہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات اس ایم کیو ایم کے فورم سے لڑ رہے ہیں جو سلجھے ہوئے لوگوں کا ہے، یہ ایک مختلف ایم کیو ایم ہے، اصلاحات کا عمل جاری ہے، یہ ماضی سے مختلف ایم کیو ایم ہے۔
فاروق ستار نےکہا کہ ہم ہر مذہب اور ہر زبان بولنے والے شہریوں کو ایم کیو ایم میں آنےکی دعوت دیتے ہیں۔
Comments are closed on this story.