Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

"امریکا پاکستان کو ہرطرح کی مدد فراہم کرے گا"
شائع 08 فروری 2023 11:45am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کاعزم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ امریکا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ اس حوالے سے پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے امریکا پاکستان کو ہرطرح کی مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے حوالے سے کہا کہ ہم کسی بھی دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزید کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین، ایسے افراد ہلاک ہوئے جنہوں نے اپنے ہم وطن پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی تھیں۔

ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے جو پاکستان ۔ بھارت اور افغانستان کو متاثر کر رہی ہے اوریہ ہی چیز ہے جس پر ہم پورے خطے میں توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جب پاکستان کی بات آتی ہے تو وہ امریکا کا اہم شراکت ہے ۔

Ned Price

Peshawar Attack