Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھ پر عائد الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے، عدالتیں انصاف کریں گی
شائع 08 فروری 2023 10:48am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے ، امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، 26مئی کو مجھ پر 5ایف آئی آر درج کی گئیں ،جوالزامات لگائے گئے وہ سیاسی نوعیت کے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری کوئی تقریر پیش کردیں جس پر میں نے مجمع کو اکسایا ہو، مجھ پر تمام مقدمات سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 26مئی کو مجھ پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 5مقدمات درج ہوئے، سیاسی نوعیت کی دفعات لگائی گئیں، جن کا مقصد ہراساں کرنا ہے، یہ چاہتے ہیں تلوارلٹکتی رہےاورسیاسی دباؤمیں پھنسےرہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف قانون اور آئین کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، تمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں، آئینی قانونی اور سیاسی جنگ جاری ہے، امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، امید ہے جج صاحب جلد کیس سنیں گےاورانصاف فراہم کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران جرائم کی شرح میں کمی آئی تھی، 2022ء میں اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی پالیسی بنائی۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چل رہی ہے، مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، سانحہ اے پی ایس پر ہم نے دھرنا ختم کیا اور اے پی سی میں شریک ہوئے، اس وقت ماحول کچھ اور ہے، انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد