Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی فشری کے قریب لانچوں میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا

آگ سے 2 لانچیں جل کر خاکستر
اپ ڈیٹ 08 فروری 2023 09:02am
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

کراچی میں فشری کے قریب لانچوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

فائربریگیڈکی چار گاڑیاں اورایک باؤزر نے آگ بجھانے میں حصہ لیا جبکہ آگ نے دو لانچوں کو جل کر خاکستر کردیا۔

آگ برتھ نمبر سات اورآٹھ پرلنگر انداز لانچوں میں لگی تھی۔

لانچوں کے مالک کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں بروقت نہیں پہنچی جس سے ہمیں کروڑوں کا نقصان ہوا۔ ؔ

فائربریگیڈ حکام نے کہا کہ گاڑیاں بروقت پہنچیں جس سے کم نقصان ہوا ہے۔

karachi