Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ثنا نے طلاق لینے کی وجہ بتادی

اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا، اداکارہ
شائع 07 فروری 2023 11:16pm

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر سے شوہر سے علیحدگی کے بعد خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ ثنا نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار طلاق اور اس کے بعد کی زندگی پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ اب وہ بچوں کے ساتھ کس طرح زندگی گزار رہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا اور اگر کبھی علیحدگی ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے ان میں سے کوئی ایک منافق ہے۔

ثنا فخر نے کہا کہ کچھ رشتے ایسے ہوتے یہں جنہیں زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہت کچھ اور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسے ٹوٹے ہوئئے رشتے کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ثنا فخر نے کہا کہ ’طلاق میرے لیے بھی ناپسندیدہ عمل ہی ہے جبکہ میرے دونوں بچے ساتھ ہی رہتے ہیں‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی نجی زندگی سے لوگوں کو بہت زیادہ انٹرٹین نہیں کرسکتی طلاق کی وجہ وہی ہے جوکہ آپ سب پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ میری زندگی میں بہت کچھ خراب ہورہا تھا تو میں نے طلاق لینے کا فیصلہ کرکے بہت کچھ محفوظ کرلیا۔

یاد رے کہ اداکارہ ثنا فخر نے گزشتہ برس اکتوبر میں شوہر فخر جعفری سے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا ۔

Sana fakhar