Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی گرفتار

پولیس نےعادل خان درانی کو دھوکا دہی کے الزام میں حراست میں لے لیا
شائع 07 فروری 2023 10:59pm

پولیس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے راکھی ساونت کی شکایت پر ان کے شوہر عادل خان درانی کو دھوکا دہی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف بےوفائی کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق عادل راکھی سے ملنے اس کے گھر آئے تھے پولیس نے وہاں پہنچ کر اسے گرفتار کر لیا۔

اداکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان شادی کا اعلان کرنے کے چند روز بعد ہی جھگڑا ہو گیا تھا۔ عادل نے راکھی کے بے وفائی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہا ہے اور راکھی کے الزامات بےبنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راکھی نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ عادل انہیں چھوڑ کر چلا گیا ہے دونوں اب ساتھ نہیں ہیں اور راہیں جدا کر چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔

تاہم والدہ کے انتقال کے بعد گزشتہ دنوں راکھی ساونت جم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑیں۔

راکھی نے عادل درانی سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ عادل جھوٹ کا پتلا ہے، عادل نے میرے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ وہ اس لڑکی کو بلاک کردے گا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ لڑکی ابھی بھی عادل کو بلیک میل کررہی ہے، میں عادل کو ابھی بھی میڈیا میں لائی تھی اب میں ہی آپ سب کے پیر پڑتی ہوں اسے اسٹار نہ بناؤ۔

Rakhi Sawant