کراچی: 24 گھنٹوں میں 144 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ، 142 ملزمان گرفتار
شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران 144 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں روپرٹ ہوئیں جب کہ 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی میں 24 گھنٹوں میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں 144 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 50 موبائل اور نقدی چھیننے، 5 کار چوری، 4 موٹر سائیکل چھیننے اور85 چوری ہونے کی وارداتیں شامل ہیں۔
یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 4 مقابلے ہوئے جس میں ایک جرائم پیشہ شخص ہلاک جب کہ 7 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 9 اسٹریٹ کرمنلز اور چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ سندھ پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 142 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
Comments are closed on this story.