Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ اس مرتبہ کون گائے گا نام سامنے آگئے

پاکستان سپر لیگ کا آٹھویں سیزن 13 فروری سے شروع ہوگا
شائع 07 فروری 2023 08:41pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے اینتھم میں کونسے گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے نام سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ معروف گلوکار عاصم اظہر، شائے گِل اور فارس شفیع نےگایا ہے۔

اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے، پی ایس ایل 8 کے اینتھم کو ایک دو روز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل میں چھ فرنچائزز پاکستان کے چھ شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں جن میں لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا پی سی بی نے پی ایس ایل کمنٹری پینل میں رمیز راجہ کا نام شامل نہیں کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی، 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی اس رنگارنگ تقریب میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شریک ہوں گے۔

PSL8

PSL Anthem