Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری نثار کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

چوہدری نثارعلی خان کل آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے.
شائع 07 فروری 2023 07:40pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 راولپنڈی سے الیکشن لڑیں گے۔

چوہدری نثارعلی خان کل آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے استعفے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی جس پر 19 مارچ کو انتخاب ہوگا۔

Chaudhry Nisar Ali Khan