Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامران اکمل کا کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت کرکٹ کھیل لوں گا، کامران اکمل
شائع 07 فروری 2023 04:21pm

وکٹ کیپر اور بیٹس مین کامران اکمل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں فرنچائز کرکٹ میں نئی ذمہ داریاں ملنے کی وجہ سے کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا۔

کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت کرکٹ کھیل لوں گا۔

Retirement

Kamran Akmal