Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق صدر پرویز مشرف فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

پرویز مشرف کی مکمل ملٹری پروٹوکول کے ساتھ تدفین
اپ ڈیٹ 07 فروری 2023 04:37pm

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو فوجی اعزاز کے ساتھ شاہراہ فیصل پر فوجی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فوجی افسران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، جنرل اشفاق پرویز کیانی، جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل عاصم سلیم باجوہ، شجاع پاشا اور ظہیر اسلام نے بھی شرکت کی۔

ان کے ساتھ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، فاروق ستار، فواد چوہدری، امیر مقام، خالد مقبول صدیقی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

آرمی، فضائیہ اور نیوی کے حاضر سروس افسران و ریٹائرڈ آفیسرز بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔

تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

حساس ادارے، پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے جوانوں نے سیکیورٹی سنبھالی۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کی تدفین، کسی گاڑی یا شخص کو قبرستان کے قریب جانے کی اجازت نہیں

خیال رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزدے بھی کراچی پہنچے تھے۔

UAE

pakistan army

dubai

Pervez Musharraf

Funeral