Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات میں پولیس کا پرویزالہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، 2 ملازمین زیر حراست

پولیس کی بھاری نفری سابق وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہوئی
شائع 07 فروری 2023 08:56am
چوہدری پروزی الہٰی فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
چوہدری پروزی الہٰی فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری چوہدری پرویزالہیٰ کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہوئی، پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ سے 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے پنجاب پولیس کی جانب سے چھاپے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

مونس الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس، ایف آئی اے اور دیگر نے دوبارہ گجرات میں کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے، بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ چھاپوں سے آپ کو لگتا ہے کہ ہم عمران خان کو چھوڑدیں گے؟ آپ دوبارہ سوچ لیں ۔

اس سے قبل یکم فروری کو بھی پولیس نے گجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Gujrat

Punjab police

ex cm punjab

kunjah house