Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکارہ عروج آفتاب کی گریمی ایوارڈز میں پرفارمنس

عروج آفتاب دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام
شائع 07 فروری 2023 01:55am

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے میوزک کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں پہلی بار اردو گانا پیش کیا۔

سال 2022 میں اپنے مشہور گانے ’محبت‘ سے گریمی میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ عروج آفتاب دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

گریمی ایوارڈز 2023 کیلئے عروج آفتاب کو دوسری بار نامزد کیا گیا تھا، اُن کا گانا ’ادھیڑو نہ‘ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا، تاہم گلوکارہ اس سال ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

بعدازاں عروج آفتاب نےگریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دوسری جانب امریکی مشہور گلوکارہ بیونسے نے سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 32واں گریمی ایوارڈ بھی جیت لیا۔

Grammy award

Urooj Aftab