Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

انشا آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی قیمت سامنے آگئی

انشا اور شاہین کا نکاح جمعہ 3 فروری کو کراچی میں ہوا تھا
شائع 06 فروری 2023 08:40pm

قومی کرکٹر شاہین آفریدی سے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے نکاح کے جوڑے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد پوسٹس کے مطابق انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر ’ ریبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان’ کا جوڑا زیب تن کیا۔

انشا آفریدی نے نکاح کے موقع پر سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہنا۔

انشا کے عروسی جوڑے کی قیمت برانڈ کے پیچ پر 8 لاکھ بتائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ انشا آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں جنہوں نے شاہین اور انشا کی تصویر بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

دوسری جانب گزشتہ رات عشائیے میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے شاہین اور انشاء کی جانب سے موبائل فون بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

تقریب میں رکھے اسٹینڈی پردرج تھا کہ ان خصوصی لمحات میں پوری طرح سے شرکت کریں۔

جوڑے کے مطابق ’ سب سے اچھا تحفہ جو آج آپ ہمیں دے سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اپنے موبائل فون بند کریں اور ہمارے ساتھ ان خصوصی لمحوں سے لطف اندوز ہوں’۔

Ansha afridi