پشاور خود کش بمبار کے سہولتکار سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر
انسداد دہشتگردی (سی ڈی ٹی) خیبر پختونخوا نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کے خود کش بمبار کے سہولت کار سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر کردیا۔
پشاور پولیس لائنز دھماکے سے متعلق سی ڈی ٹی ڈی نے اشتہار جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آؤر کے سہولت کار کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے معلومات فراہم پر ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔
دوسری جانب پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے کے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس موٹرسائیکل پر خود کش حملہ آوار پولیس لائن تک پہنچے تھے اس کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفتشی ٹیم نے گرفتار شخص کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ گرفتار شخص پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے اور کچھ عرصے پہلے وہ پولیس لائن مسجد کے تعمیراتی کام میں بھی مزدوری کر چکا ہے۔
Comments are closed on this story.