Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چند دنوں میں جیل بھرو تحریک کی تاریخ کا اعلان کروں گا، عمران خان

کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 06 فروری 2023 06:14pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — اسکرین گریب
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں جیل بھرو تحریک کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ قومیں قانون کے تحت چلتی ہیں، آئین فیصلہ کرتا ہے،کیا جائز ہے کیا نا جائزہ لیکن امپورٹڈ حکومت نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا، مہینہ ہوگیا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، آئین بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے تاہم ہمارے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، قوم کا آئین و قانون سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، آئین میں واضح ہے 90 دن میں الیکشن ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دیں، اسمبلیاں تحلیل ہوئے 20سے 25 دن ہوگئے، الیکشن کمیشن،گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، 90 دن سے آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ آرٹیکل 6 لگے گا۔

جیل بھرو تحریک سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک راستہ ہڑتال تو پہیہ جام اور پتھراؤ ہے، معاشی بحران ہے اس لئے ہڑتال نہیں کر رہے، چند دنوں میں جیل بھرو تحریک کی تاریخ کا اعلان کروں گا، اسی لئے تمام کارکنان ضلعی صدور سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کرائیں، البتہ اس تحریک سے ہم حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے۔

pti

PDM

imran khan

Jail Bharo Tehreek