Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر

ڈالر کی قیمت میں کمی، ہنڈریڈ انڈیس میں اضافہ
شائع 06 فروری 2023 05:00pm

ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران لین دین 5 روپے 57 پیسے کمی سے سے 271 روپے میں کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا لین دین ایک روپے 28 پیسے کمی کے بعد 275 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے 57 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

تاہم، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا نظر آیا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 281 روپے ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کی لہر دیکھی گئی۔

سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث شیئرز کی خریداری کا رجحان رہا اور اکتالیس ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا۔

PSX

ڈالر

US dollar vs PKR