Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ترکی اور شام کے لئے دعا کراؤں گا، پرویز مشرف کیلئے نہیں‘

'پرویز مشرف غدار ہے، اس کیلئے سینیٹ میں دعا نہیں ہوگی'
شائع 06 فروری 2023 03:50pm

حکومتی ارکان نے سینیٹ اجلاس میں پرویز مشرف کی مغفرت کیلئے کیلئے دعا کرانے کی مخالفت کردی۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ترکی اور شام کے لئے دعا کراؤں گا، پرویز مشرف کیلئے دعا نہیں کراؤں گا۔

جس پر چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو دعا نہیں کرواتے۔

تاہم قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم سابق صدر پرویز مشرف کی فاتحہ خوانی کروانے پر مصر نظر آئے۔

شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے لئے دعا کروانے میں کیا حرج ہے، ایک بندہ مر گیا آگے اللہ کا معاملہ ہے۔

جواب میں سینیٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف غدارہے اس کے لئے دعا نہیں ہوگی۔

بعدازاں، اجلاس میں ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے شہداء کے لئے دعا خوانی کی گئی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔

Pervez Musharraf

Senator Mushtaq Ahmad