Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل

اے پی سی میں نیشنل ایکشن پلان پر بھی نظرثانی کی جائے گی
شائع 06 فروری 2023 01:18pm

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کہ اے پی سی اب 7 کے بجائے9 فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آل پارٹییز کانفرنس میں دہشت گردی اور اس کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اے پی سی میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے پشاور دھماکے کے بعد مدعو کرنے کے باوجود ایپکس کمیٹی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔

Maryam Aurangzeb

PM Shehbaz Sharif

APC

All Parties Conference