Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

عمران خان پہلے خود جیل جائیں پھر جیل بھریں، مریم نواز

صوبائی حکومتیں پی ٹی آئی کی تھیں ، مہنگائی کا الزام صرف شہبازشریف کے سرکیوں؟
شائع 06 فروری 2023 12:42pm
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

مسلم لیگ ن کی سینیئرنائب صدراورچیف آرگنائزر مریم نوازکا کہنا ہے کہ نوازشریف اورلاڈلے کیلئے الگ الگ معیار ہیں، عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں۔

ملتان میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اقامہ پرنکال دیا گیا ، ہم ہفتے میں 5 روز نیب میں پیش ہوتے تھے لیکن دوسری دوسری طرف سے کوئی عدالت پیش نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ’جیل بھرو‘ تحریک شروع کرنے سے متعلق بیان پر مریم نوازنے کہا عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ الیکشن کے دن تک تھالیکن اس کے بعد ان کا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا، ہم جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے بلکہ عوام کی خواہشات کے مطابق پیش رفت کریں گے۔

ن لیگ کی سینیئرنائب صدر نے معیشت میں بہتری لانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنی تاریخ خراب کرنے کا شوق نہیں، شہبازشریف دن رات مہنگائی کم کرنےکیلئےکام کررہے ہیں۔ انشاء اللہ مہنگائی کم ہوگی اور جلد اچھے دن آئیں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومتیں پی ٹی آئی کے پاس تھیں تو مہنگائی کا سارا الزام شہبازشریف پرکیوں ہے۔

مریم نوازنے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بھان متی کا کنبہ تھا، منتخب وزیراعظم نوازشریف کے ہاتھ باندھ کرانہیں جہازمیں بٹھایاگیا۔ اٹک جیل میں انسان ایک گھنٹہ نہیں گزارسکتاوہاں نوازشریف نے ماہ گزارے۔ میں نے خود ڈیڈ سیل میں قید کاٹی ۔

Maryam Nawaz

imran khan

Jail Bharo Tehreek