Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ زلزلہ : صدر، وزیراعظم کا ترک عوام کیساتھ اظہار ہمدردی

"شدید زلزلے کی خبر سے گہرا رنج و دکھ ہوا"
اپ ڈیٹ 06 فروری 2023 02:41pm
تصویر/ فیس بک
تصویر/ فیس بک

ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے پر صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترک عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید زلزلے کی خبر سے گہرا رنج و دکھ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدرکو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے بھائی رجب طیب اردوغان سے تعزیت اور انتہائی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ ہی شام میں آنے والے زلزلے پر بھی اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر مملکت کا اظہار ہمدردی

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پانے بیان میں کہا کہ ترکی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مجھے گہرا دکھ ہے اور صدر اردگان، ترک عوام اور زلزلے کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اورڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے ترکیے و شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ساتھ ہی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترکیہ کو مدد کی پیشکش

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترکی میں طاقتور زلزلے کے بعد امریکہ ہر طرح کی مدد کی پیشکش کرتا ہے ساتھ ہی یو ایس ایڈ، دیگر اداروں کو مدد کے حوالے سے حکومتی اختیارات کے جائزہ کی ہدایت کردی۔

فرانسیسی صدر کی ترکیہ کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کی پیشکش

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے سامنے ترکیہ اور شام سے زلزلے کی خوفناک تصاویر سامنے آرہے ہیں، اس موقع پر فرانس متاثرین کے لئے ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، ہمارے ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا اظہار تعزیت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے زلزلے کی تباہ کاریوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ترکی، شام اور لبنان کی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Shehbaz Sharif

President Arif Alvi

turkiye