Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل پیپلزپارٹی سے جاملے

پیپلزپارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتاہوں، سعیدغنی
شائع 05 فروری 2023 01:33pm
اسکرین گریب/ آج نیوز
اسکرین گریب/ آج نیوز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے پیپلزپارٹی میں شمولیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے پریس کانفرس کی جس دوران خواجہ سہیل نے پی پی پی میں پانی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا کہ سابق ایم این اے خواجہ سہیل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی ہے جبکہ فیضان روات بھی پی پی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں، دونوں حضرات کو پاکستان پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

یاد رہے کچھ عرسے پہلے ہی خواجہ سہیل منصور نے اپنی قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے استعفی دے دیا تھا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پارٹی کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں ہوں تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں۔

PPP

Saeed Ghani

MQM Pakistan

Khuwaja Sohail Mansoor