Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عسکری قیادت کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

اللہ مشرف کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے، آئی ایس پی آر
شائع 05 فروری 2023 12:13pm
تصویر/ ریڈیو پاکستان
تصویر/ ریڈیو پاکستان

پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مسلح افواج کے سربراہ نے پرویز مشرف کے ایثال ثواب کے لئے دعا کی کہ اللہ مشرف کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے۔

یاد رہے کہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف آج (5 فروری) کو دبئی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

سابق صدرکی طبعیت رات کو بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر امریکن اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ 79 برس کی عمر میں فجر کے وقت انتقال کرگئے۔

ISPR

Pervez Musharraf