Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاورپولیس لائنز دھماکے میں 100 نہیں 84 افراد شہید، درست فہرست جاری

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے شہداء کی درست فہرست جاری کردی
شائع 05 فروری 2023 10:17am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

پشاورپولیس لائنز دھماکے میں 100 نہیں 84 افراد شہید ہوئے ہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال نے پولیس کی فہرست سے اتفاق کرلیا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال ( ایل آر ایچ) انتظامیہ نے شہداء کی درست فہرست جاری کردی ہے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کا نیٹ ورک ڈھونڈ نکالا، خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں تھا، آئی جی خیبرپختونخوا

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل آر ایچ کے مردہ خانے میں پولیس نے فہرست تیار کرکے اسپتال کو دی تھی حتمی فہرست کے مطابق شہداء کی تعداد 84 ہی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد شہید ہوئے تھے۔

peshawar

peshawar blast

Peshawar Attack