Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں نہتے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ”یوم کشمیر“ آج منایا جارہا ہے

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گئی
اپ ڈیٹ 05 فروری 2023 10:31am
کشمیر اور پاکستان ۔۔ دو قالب ۔۔۔ یک جان - تصویر/ اے پی پی
کشمیر اور پاکستان ۔۔ دو قالب ۔۔۔ یک جان - تصویر/ اے پی پی
کراچی  میں شاہراہ فیصل پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بینر آویزاں کیا گیا - تصویر/ پی پی آئی
کراچی میں شاہراہ فیصل پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بینر آویزاں کیا گیا - تصویر/ پی پی آئی
بھارتی جبرسےآزادی تک کشمیریوں کی حمایت کرتےرہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف - تصویر/ اے پی پی
بھارتی جبرسےآزادی تک کشمیریوں کی حمایت کرتےرہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف - تصویر/ اے پی پی

ملک بھر میں آج نہتے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ”یوم یکجہتی کشمیر“ قومی عزم و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم لیے قوم آج یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے اس موقع پر پاکستان بھر میں ریلیاں، تقاریب اور سیمینار ہوں گے۔

یہ دن بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے بدترین ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی منایا جاتا ہے۔

کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے سائرن بجتے ہی ٹریفک رک جائے گی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گئی۔

کوہالہ سمیت پاکستان اور آزاد کشمیرکو ملانے والے دیگر اہم مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

بھارت کشمیری عوام کے آہنی عزم کو کچل نہیں سکتا، وزیراعظم کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 75 سال سے بھارت نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، بھارت، پاکستان، اقوام متحدہ اور کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کا احترام کرے۔ مزید کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

کشمیری بھائیوں، بہنوں کی قربانیوں کو سلام ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میںن کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور کشمیری مسلسل خوف کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ختم کرنا ہوں گی، بھارت کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کو واپس لے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرے۔

عسکری قیادت کا یوم یکجہیتی کشمیرکے موقع پر بھرپور خراج تحسین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ٹویٹ میں کہا کہ کشمیریوں کو یواین کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے اور کشمیرویوں پر آزادی کے عزم کو دبایا نہیں جاسکتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا اور مظالم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودبا نہیں سکتے۔

Shehbaz Sharif

ISPR

Bilawal Bhutto Zardari

Jammu Kashmir

kashmir solidarity day