Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ میں ڈاکو پولیس اہلکاروں کو لوٹ کر فرار

واقعے پر پولیس نے مؤقف دینے سے انکار کردیا
شائع 04 فروری 2023 06:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈاکو چار پولیس اہلکاروں سے نقدی، اسلحہ اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

فیروزوالا میں ڈاکوؤں نے جائے وقوعہ کی جانب جانے والی فرانزک لیب کی وین کو لوٹا، ملزمان 4 اہلکاروں سے 22 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

ملزمان سرکاری پستول،کیمرہ، موبائل اور ٹارچ لائٹس بھی ساتھ لےگئے۔ پولیس ٹیم انچارج کی مدعیت میں 2ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ واقعے پر پولیس نے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔

Gujranwala

Punjab police

Street Crimes