جیل بھرو تحریک: ’کیا خان صاحب ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟‘
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو کسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عطاء اللہ تارڑ ایسی تحریک چلنے پر تمام زیرِ سماعت اور زیرِ التوا مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لی جاتی ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟
عطاء تارڑ نے مزید پوچھا کہ کیا پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ورکرز اور قوم تیاری کرلے، ہم نے جیل بھرو تحریک شروع کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز اور قوم تیاری کرلے، ہم نے جیل بھرو تحریک شروع کرنی ہے، بجائے توڑ پھوڑ کریں ہم سارے جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں۔ میں کال دوں گا، جیسے ہی سگنل دوں گا ہم گرفتاریاں دیں گے۔
Comments are closed on this story.