Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کی تاریخ دیں پھر اے پی سی میں بیٹھیں گے، پرویز خٹک

"آپ جتنی چیخیں مارو عمران خان نے واپس آنا ہے"
شائع 04 فروری 2023 03:53pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ ہم اے پی سی میں بیٹھنے کیلئے تیار نہیں پہلے الیکشن کی تاریخ دیں پھر بیٹھیں گے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مداریوں نے قرضے لئے اور ان قرضوں کی ادائیگی کیلئے پورا ملک پریشان ہے، جبکہ قسط اور سود ادا کرنے کے لئے مزید قرضے لے رہے ہیں۔

پرویزخٹک نے کہا کہ اربوں روپے کے کیسز ختم کردیے گئے میں کہتا ہوں خبردار ہوجاؤ آپ جتنی چیخیں مارو عمران خان نے واپس آنا ہے، ملک اس طرح چلانا ہے تو کسی اندھے کو بٹھادو، ملک قرضوں پر نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اے پی سی میں بیٹھنے کیلئے تیار نہیں اور کوئی پاکستانی کرپٹ لیڈر کو ووٹ نہیں دے گا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل کا کردار ادا کرے گی پہلے الیکشن کی تاریخ دیں پھر بیٹھیں گے۔

Pervez Khattak