Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ، والد سے طلاق لینے پر10سالہ بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

ممکنہ طور پر بچے کو ایسا کرنے کیلئے والد نے اکسایا
شائع 04 فروری 2023 02:15pm

گوجرانوالا کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں والد سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر 10 سالہ بیٹے نے ماں کی جان لے لی ۔

واقعے کی سی سی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں بچے کو ماں کا تعاقب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شناخت چھپانے کے لیے بچے نے برقعہ پہن کر ماں کا تعاقب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ کررکھا تھا جس پر بچے نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

ممکنہ طور پر بچے کو ایسا کرنے کیلئے والد نے اکسایا۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Gujranwala