Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کی جائیں“ - وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

مارکیٹ میں سبزیوں،پھلوں کی قیمت چیک کروں گا، مراد علی شاہ
شائع 04 فروری 2023 01:32pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کریں بیوروآف سپلائی اینڈ پرائسز ڈیپارٹمنٹ کوفعال رکھا جائے ساتھ ہی ہدایت دی کہ دکانوں پرپرائس لسٹ آویزاں کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو پریشان کرنا مقصد نہیں، قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ایس اوپیز کے مطابق اشیا کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے مارکیٹ میں سبزیوں،پھلوں کی قیمت چیک کروں گا۔

CM Sindh