Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین آفریدی اور انشا نے مہمانوں سے کیا درخواست کی؟

شاہدآفریدی نے فالوورزکے لیے دلکش تصاویرشیئرکردیں
اپ ڈیٹ 04 فروری 2023 01:19pm
تصویر بشکریہ: شاہد آفریدی/ ٹوئٹرہینڈل
تصویر بشکریہ: شاہد آفریدی/ ٹوئٹرہینڈل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کی دوسرے نمبروالی صاحبزادی انشا کا نکاح گزشتہ روزفاسٹ بالر شاہین آفریدی سے ہوا۔

گزشتہ ماہ بڑی بیٹی اقصیٰ کے فرض سے سبکدوش ہونے والے شاہد آفریدی نے اس بار دوسرے نمبروالی صاحبزادی اور داماد کی تصویرخود شیئرکر کے فالوورز کے تمام گلے شکوے دور کردیے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپر شیئرکی جانے والی دلکش تصاویرکے کیپشن میں لکھا کہ بیٹی آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتا ہے، اس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں، اور اپنے پورے دل سے محبت کرتے ہیں’.

سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ’ والد کی حیثیت سے میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دیا ، ان دونوں کو مبارک ہو’۔

دوسری جانب گزشتہ رات عشائیے میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے شاہین اور انشاء کی جانب سے موبائل فون بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

تقریب میں رکھے اسٹینڈی پردرج تھا کہ ان خصوصی لمحات میں پوری طرح سے شرکت کریں۔

جوڑے کے مطابق، ’ سب سے اچھا تحفہ جو آج آپ ہمیں دے سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اپنے موبائل فون بند کریں اور ہمارے ساتھ ان خصوصی لمحوں سے لطف اندوز ہوں’۔

ان واضح ہدایات کے باجود سوشل میڈیا پردلہا کے علاوہ دلہن بنی انشا کی تصاویربھی زیرگردش ہیں جو ہم ان کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہوئے آپ کے لیے شیئرنہیں کررہے۔

انشا کی رخصتی ان کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصا کی شادی گزشتہ ماہ نصیر ناصر خان سے انجام پائی تھی۔

Shahid Afridi

Nikah

Shaheen Shah Afridi

Ansha afridi