Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشاورت ضروری ہے، عوام خود دیکھ لیں کس کا کیا ایجنڈہ ہے، گورنر کے پی

نگراں وزیراعلیٰ کے پی اور ہم ایک پیج پر ہیں، غلام علی
اپ ڈیٹ 04 فروری 2023 06:02pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

گورنرخیبرپختونخوا غلام علی کاکہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے پی اورہم ایک پیج پرہیں، عمران خان نے جب بھی خط لکھا، نفرت کے اندازمیں لکھا۔

پشاور پولیس لائنزمسجد بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال جانے والے گورنرغلام علی نے کہا کہ صحت کی سہولتوں میں مزیدبہتری لانےکی کوشش کریں گے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کو مزید ڈائلیسزمشینیں فراہم کی جائیں گی اور بڑے اسپتالوں پرسے ترجیحی بنیادوں پر بوجھ کم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے اسپتالوں کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔ پشاور کے واقعے نے پورےصوبے اورملک کورلادیا ہے۔اس سانحے نے پولیس کونئی طاقت بخشی ہے۔ ہم دھماکےکےشہداکوپوری قوم کی جانب سےسلام پیش کرتے ہیں۔

پشاوردھماکے کے بعد وہاں جانے پر وزیراعظم،آرمی چیف کا شکریہ اداکرنے والے گورنرغلام علی نے مزید کہا کہ پشاور واقعے پرتاریخ سازبیٹھک کا انعقاد کیا گیا عوام خود دیکھ لیں کس کاکیاایجنڈاہے، ہم 100 جنازے اٹھا رہے تھے اور وہ (پی ٹی آئی ) کہہ رہے تھے الیکشن کرواؤ۔ ان کا ایک بندہ بھی جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔

نگراں گورنرنے سوال اٹھایا کہ ان سےپوچھاجائےآپ کو کس نےکہا تھا کہ ان حالات میں استعفےدیں، کیا اس طرح کےلوگ اس ملک پر حکمرانی کرسکیں گے کیونکہ ملک پرحکمرانی کرنےکاوژن اورپالیسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنرمیرےذہن میں اچھائی کامنصوبہ ہے، میں نے کہا الیکشن کرائیں لیکن مشاورت کریں کیونکہ موجودہ حالات میں مشاورت ضروری ہے۔ غلام علی کا مزید کہنا تھا کہ ، ’جو کام میں نےکئےشایدکوئی قیامت تک ریکارڈتوڑدے‘۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کےپی اورہم ایک پیج پرہیں، عمران خان نےجب بھی خط لکھانفرت کےاندازمیں لکھا اورایک بھی خط میں وزیراعظم کانام نہیں لکھا۔ کیا اس طرح نفرت سے ملک چلتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ اپنے لیے ماحول پرامن بناناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ فورسز پاکستان کی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہیں لیکن شہادتوں کوان کےخلاف استعمال کیاگیا اور دھماکے کے بعد سوشل میڈیاپرایک طوفان بدتمیزی دیکھنے میں آیا۔

Governor Khyber Pakhtunkhwa