Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب پولیس کے غازیوں کیلئے مالی امداد بڑھا دی گئی

آئی جی پنجاب پولیس نے مالی امداد کا نیا پیکج تشکیل دے دیا
شائع 04 فروری 2023 11:50am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

آئی جی پنجاب عثمان انور نے پولیس کے غازیوں کیلئے مالی امداد کا نیا پیکج تشکیل دے دیا ہے۔

پنجاب پولیس نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازیوں کو 25 لاکھ، مکمل معذور ہونے والوں کو ایک کروڑ، جبکہ مستقل معذور اہلکاروں کی پوسٹ کو اسپیشل پوسٹ بنانے کی تجویز دیدی۔

آئی جی پولیس نے یہ پیکج ڈاکووں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے سپاہی محمد رضوان سے ملاقات میں دیا۔ پیکج کے مطابق مستقل معذور ہونے والے غازیوں کو ریٹائرمنٹ تک تنخواہ مل سکے گی بلکہ ان کی جگہ نئی بھرتی بھی ہوسکے گی۔

جزوی اور مکمل معذور غازیوں کی بحالی اورعلاج کیلئے میڈیکل پیکج کو بھی بہتر بنایا جائے گا جبکہ زخمیوں اور معذوروں کی بحالی اور علاج کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

پیکج کے تحت معذورغازیوں کیلئے اعضاء، الیکٹرک وہیل چیئر و بیڈ کی فراہمی اور فزیو تھراپسٹ کی خدمات بھی مہیا کی جائیں گی۔

Punjab police