Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی اے نے پاکستان میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا

یہ اقدام توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اٹھایا گیا
شائع 04 فروری 2023 11:18am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےپاکستان میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا۔

پی ٹی اے کے مطابق وکی پیڈیا نے توہین آمیزمواد ہٹانے سے متعلق تعمیل نہیں کی جس کے بعد پاکستان میں سروسز بلاک کردی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نےاس سے قبل وکی پیڈیا سروسز 48 گھنٹوں کیلئے ڈی گریڈ کرتے ہوئے وکی پیڈیا کو رپورٹ کردہ مواد کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان میں سروسز پرپابندی ختم کرنے کے لیےغیرقانونی مواد ہٹانے کے بعد غور کیا جائے گا۔

wikipedia

Pakistan Telecommunication Authority (PTA)