Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین آفریدی اور انشا کے نکاح میں مہمانوں کو کون سی ڈشز کھلائی گئیں

انشا کی رخصتی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی۔
شائع 04 فروری 2023 11:00am

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز شاہد آفریدی کی دوسرے نمبروالی صاحبزادی انشاکے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔نکاح کی تقریب کے بعد عشائیہ رکھا گیا تھا جس میں مہمانوں کی بھرپور تواضع کی گئی۔

کراچی کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی مقامی مسجد میں سرانجام پانے والے اس نکاح کی ویڈیوزوتصاویر سوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہیں لیکن یہاں آپ عشائیے کی کچھ جھلکیاں دیکھیے۔

شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ کی شادی کی تقریبات پر انتظامات سنبھالنے والی ایونٹ منیجمنٹ کمپنی ’گیدرنگ ڈاٹ پی کے‘ کی خدمات اس بار بھی حاصل کی گئی تھیں جنہوں نے انسٹااسٹوریز میں کھانے کا مینیو شیئرکیا۔

کھانے سے قبل مہمانوں کی تواضع فریش جوس ، حمس وِد پیٹا بریڈ اور ڈائنامٹ شرمپس سے کی گئی۔

زبردست مین کورس میں چکن چرغہ، مٹن سیخ کباب، مٹن چوپس ، فائرچلی فش ، مٹن قورمہ ، چکن بریانی، فرائیڈ رائس، چکن سیچوان، ڈرائی بیف ود چلی ، پالک سبزی جیسی مزیدار ڈشز کے علاوہ سلاد باراورچٹنیاں شامل ہیں۔

کھانے کے بعد باری آتی ہے میٹھے کی جس میں گلاب جامن، جلیبی ، پان مصالحہ کے علاوہ موسم کے پیش نظر چائے اور کشمیری چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

انشا کی رخصتی ان کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصا کی شادی گزشتہ ماہ نصیر ناصر خان سے انجام پائی تھی۔

Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi

Ansha afridi

Nikah Menu