Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ماں بیٹا زخمی

بم گھر کے قریب نصب تھا
شائع 04 فروری 2023 10:19am
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں خاتون اور اس کا بیٹا شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح تحصیل سالارزئی کے گاؤں (تنگی شلتالو شاہ) میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں زوجہ جان سردار اور اس کا بیٹا 15 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا، جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔

بم گھر کے قریب نصب کیاگیا تھا، ابھی تک کسی نے زمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Bajaur

Bajaur Agency