Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی ٹویٹ پر اسحاق ڈار کا ردعمل آگیا

عمران خان نے حکومت پر دہشتگردی کو ناک تلے پھیلانے کا الزام لگایا تھا
شائع 04 فروری 2023 09:32am
تصویر/ وزارت خزانہ ٹوئٹر
تصویر/ وزارت خزانہ ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت پر دہشت گردی کو ناک تلے پھیلانے کا الزام لگایا تھا جس کے رد عمل میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا بیان سامنے آگیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ غیرذمہ دارانہ ٹوئٹ کو مقصد سیکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے اور اس ٹوئٹ کا مقصد سیاسی ماحول کو پراگندا کرنا ہے۔

اسحاق ڈار نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو 24 ویں سے 47 ویں نمبر پر پہنچایا بیڈ گورننس، نااہلی اور بے پناہ قرض چڑھائے جبکہ ان کی حکومت میں کرپشن چھائی رہی۔

انہوں نے لکھا کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور عوام کو تکلیف پہنچی ہے سب جانتے ہیں کہ عمران خان خود غرض، ایک خود پرست اور خبطی ہے جبکہ وزیراعظم کےعہدے سے ہٹائے جانے پر آپے سے باہر ہوگیا ہے۔

وزیرخزانہ نے مزید لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کو ایک سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے مدعو کیا تھا شہبازشریف نے عمران کو قومی ڈائیلاگ کیلئے مدعو کیا لیکن عمران خان کا اس بدتہذیبی سے جواب دینے پر دھچکا پہنچا۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔

عمران خان نے حکومت پرالزام عائد کیا تھا کہ دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں، تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے۔

Ishaq Dar

Shehbaz Sharif

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf

Peshawar Attack