Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف برازیلین ناول نگار بھی شاہ رخ خان کے مداح نکلے

شاہ رخ خان کا اظہار نشکر
شائع 03 فروری 2023 10:56pm

معروف برازیلین ناول نگار اور نغمہ نگار پاؤلو کوئہلو بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے۔

عالمی شہرت یافتہ مصنف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شاہ رخ خان کی اپنی رہائشگاہ ’منت‘ کی گیلری میں کھڑے ہوکر پرستاروں سے اظہار تشکر کرنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

پاؤلو کوئہلو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ بادشاہ، لیجنڈ،دوست لیکن اس سب سے بڑھ کرعظیم اداکار۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھاکہ مغرب میں جولوگ شاہ رخ خان کو نہیں جانتے، میں انہیں سختی سے تجویز کروں گا کہ“میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں“ضرور دیکھیں۔

شاہ رخ خان نے پاؤلو کوئہلو کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھاکہ ”تم ہمیشہ بہت مہربان رہے ہو میرے دوست۔ چلو جلد سے جلد ملتے ہیں“۔

خیال رہے کہ صرف پاؤلو کوئہلو ہی کنگ خان کے مداح نہیں ہیں بلکہ شاہ رخ خان بھی ان کے مداح ہیں اور ان کے ناول پڑھتے رہے ہیں۔

فلم ’پٹھان‘ نے امریکا میں 10 ملین ڈالرز کا بزنس کرنے کے بعد فلم ’دی بنشیز آف انِشیرین‘، ’ٹار‘، ’ٹرائینگل آف سیڈنیس‘، اور ’وومن ٹاکنگ‘ پر برتری حاصل کرلی ہے۔

فلم ریلیز کے 9 دن تک صرف بھارتی باکس آفس پر 3 سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے جبکہ دنیا بھر سے اس فلم کی مجموعی باکس آفس کلیکشن 7 سو کروڑ بھارتی روپے ہے۔

Shahrukh Khan

Paulo Coelho